یمن کی تحریک انصاراللہ نے اس بات کا ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے کہ غزہ پر جارحیت بند ہوئے بغیر بحیرہ احمر میں کارروائياں بند نہیں ہوسکتیں، کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر کوئي سودے بازی نہیں ہوسکتی۔
تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے یمن کی مسلح افواج کی بڑی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یمن کی انصاراللہ نے بحیرہ احمر میں امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے روکے جانے والے بحری جہاز کے بارے میں فلسطین کی تحریک استقامت ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔
یمن کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ جب تک غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف حملے بند نہيں ہوتے وہ صیہونی مفادات کے خلاف حملے جاری رکھے گی۔
یمن کی تحریک انصاراللہ نے بحیرہ احمر میں غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہاز کے روکے جانے کو غاصب صیہمونی حکومت کے خلاف بعد کے اقدام کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے تھرڈ زون کے ڈپٹی کمانڈر نے اسمگل کئے جانے والے تیل کے حامل غیر ملکی آئل ٹینکر کو روکے جانے اور پندرہ لاکھ لیٹر غیر قانونی تیل ضبط کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے قائم مقام وزارت دفاع کے دورہ تہران کے دوران ایران کے محکمہ سرحدی سیکورٹی اور پاکستان کی بحری سیکورٹی ایجنسی کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں۔
ایرانی بحریہ کے کماںڈر نے کہا ہے کہ ڈنا بحری جہاز کے مشن کے لئے تمام اندرونی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیا اور اس مشن نے عالمی سطح پر ایران کے وقار، انقلاب اور اسلامی جمہوری نظام کا پرچم لہرایا۔
پاکستان میں امن دو ہزار تیئیس بین الاقوامی بحری مشقوں کو آغاز ہوگیا۔ جن میں ایران کی بحریہ کی ٹیم نے بھی ان مشقوں میں شرکت کی ہے۔