یمنی پارلیمنٹ کا نام نہاد امریکی بحری اتحاد کو انتباہ
یمن کی پارلیمنٹ نے امریکہ کے بحری اتحاد کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادی، بحیرہ احمر میں عسکریت پسندی کے اصل ذمہ دار ہيں اور یمن کی فوج اس علاقے میں جہازرانی کے محفوظ ہونے پر زور دیتی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی پارلیمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے ہم امریکی اتحاد کے بیان میں جھوٹے دعوؤں اور غلط باتوں کو کہ جو حقیقت سے کوسوں دور ہیں، سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہيں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچانے کے لئے بین الاقوامی قوانین کے سلسلے ميں دوہرے رویہ کی مذمت کرتے ہيں اور ہم ایک بار پھر یمن کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور فلسطینی عوام کی حمایت کی اپنی ذمہ داری پر زور دیتے ہيں۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ ہم امریکی بحری اتحاد میں شامل ملکوں کو فلسطینیوں کے قومی تصفیہ اور بحیرہ احمر میں فوجی مہم جوئی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔