شام کے صدر بشار اسد نے اپنے روسی ہم منصب کو ٹیلی فون کر کے یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن کی حمایت کی ہے۔
اسرائیل کے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں جنگ ختم ہو گئی اور بشار اسد ایک نئے شام کی جانب گامزن ہیں۔
شام کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے عوام کو اقتصادی دہشتگردی کا سامنا ہے۔
صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کی دعوت پر، دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔ ان کا یہ دورہ علاقائی اور بین الاقوامی تغیرات اور حالات کے پیش نظر کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
شام کے صدر نے ایران کے وزیر شہری ترقیات و ٹرانسپورٹ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے لئے نفع بخش منصوبے شروع کرنے پر زور دیا ہے۔
مختلف قسم کے جدیدترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔
شام کے صدر نے عرب اداروں اور یونینوں کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
شام کے صدر کی سیاسی مشیر اور میڈیا ایڈوائزر بثینہ شعبان نے کہا ہے کہ مغرب نے شام اور اس کے عوام پر ہرطرح کی جنگ مسلط کی تاہم وہ ملت شام کی آگاہی پر تسلط حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
متحدہ عرب امارات اور شام نے دس برسوں کے بعد پہلی بار ریف دمشق میں ایک بجلی گھر کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
سحر نیوز رپورٹ