پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
پہیہ جام ہڑتال کی کال چار جماعتی اتحاد بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نےدی ہے۔
مسلم ليگ نون کے قائد نے شہبازشریف کو وزیراعظم اور مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
بلوچستان کے علاقے بولان میں جیل سمیت تین مقامات پر دہشتگردانہ حملے کئے گئے۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں سراوان کے ایک سرحدی علاقے پر آج صبح حملہ ہوا ہے اور تہران نے اس سلسلے میں پاکستان سے فوری وضاحت طلب کرلی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون اور میزائلوں نے "جیش العدل" کے نام سے موسوم دہشت گرد گروہ کو نشانہ بنایا ہے جو کہ ایرانی ہے۔
مختلف خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم (جیش العدل) کے دو اہم ہیڈکوارٹرز پر شدید میزائل اور ڈرون حملہ ہوا ہے۔
اسلام آباد ہائيکورٹ نے بلوچ گمشدگی کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کے کیس میں آئندہ سماعت پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو پیش ہونے کو کہا ہے۔