تربت بس دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی
بی ایل اے نے کہا ہے کہ تربت حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
سحر نیوز/ پاکستان: کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے آج تربت میں ایک بس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بی ایل اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تربت میں بس پر حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے، تفصیلی بیان میڈیا میں جلد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج کراچی سے تربت جانے والی بس پرتربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں شاہ زئی ہوٹل کے قریب دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
گزشتہ سال نومبر میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔