پاکستان سردی کی لپیٹ میں
Jan ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
پاکستان کے زیادہ تر علاقوں کو سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے صوبۂ پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جبکہ صوبۂ بلوچستان میں بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم آج سے داخل ہونے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان صوبوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔