پاکستان: افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش ناکام 5 دہشتگرد ہلاک
پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت مؤثر بارڈر منیجمنٹ کو یقینی بنائے اور اپنی سرزمین کو اس کے خلاف استعمال ہونے سےروکے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعوی کیا ہے کہ 18 اور 19 جنوری کی رات افغانستان کی سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشتگردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، اس پر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔
پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت مؤثر بارڈر منیجمنٹ کو یقینی بنائے اور اپنی سرزمین کو اس کے خلاف استعمال ہونے سےروکے۔