صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے مختلف علاقوں اوراسی طرح شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا کیمپ پر حملہ کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے صیہونی مظالم کے شکار فلسطینیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے۔
فلسطینیوں کی فتح پر ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا۔
غرب اردن کے شمال میں واقع نابلس کے جنوب میں بیتا علاقے پر صیہونی جارحیت میں تیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے ہوئے ایک بار پھر اس مسجد کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور اس مسجد میں تور پھوڑ کی۔
فلسطین وزارت صحت کے مطابق جنین شہر میں صیہونی فوج کے حملے اور فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا-
ناجائز صیہونی حکومت قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کی مرمت میں مسلسل روڑے اٹکا رہی ہے۔
فلسطینی باشندے ناجائز صیہونی حکومت کی ایجاد کردہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائگی کے لئے ہزاروں کی تعداد میں حاضر ہوئے۔
فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے جمعرات کو ایک بیان میں مسجدالاقصی کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنے کی صیہونی حکومت کی سازش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے ساتھ اعلان جنگ کے مترادف ہے
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی کابینہ کو مقبوضہ شہر قدس اور اس کے باشندوں کے بارے میں مخاصمانہ اور معاندانہ پالیسیاں اختیار کرنے کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔