Apr ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • دہشت گرد اسرائیلی وزیر نے مسجد الاقصی پر کیا حملہ، مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی

غاصب صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے انتہا پسند وزیر نے ایک بار پھر مسجدالاقصی پر ہلہ بولا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے بدھ کو رپورٹ دی ہے ک غاصب صیہونی کابینہ کے اندرونی سلامتی کے انتہا پسند وزیر ایتماربن گویر نے اپنے کچھ ساتھیوں اور فوجیوں کے ہمراہ مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قبلہ اول مسجد الاقصی پر غاصب صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے انتہا پسند وزیر بن گویر کی یلغار کے وقت اس مقدس مرکزمیں نمازیوں کا داخلہ روک دیا گیا۔ قابل ذکرہے کہ ایتمار بن گویر اس سے پہلے بھی متعدد بار قبلہ اول مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرچکے ہیں۔ بن گویر اعلان کرچکے ہیں کہ وہ مسجد الاقصی کے اندر یہودیوں کی عبات گاہ کنیسہ بنانا چاہتے ہیں۔

 

ٹیگس