-
شہید قاسم سلیمانی تباہ کن میزائل تیار کر لیا گیا
Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۷آج صدر جمہوریہ ڈاکٹر روحانی کے ہاتھوں حاج قاسم سلیمانی بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی گئی جسے بہت کم وقت میں چلانے کے لیے آمادہ اور فائر کیا جا سکتا ہے۔ یہ میزائل تیز رفتاری کے ساتھ ریڈار کی رینج میں آئے بغیر چودہ سو کلومیٹر کی حدود میں طے شدہ ہدف کو پوری اکیوریسی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ بیلسٹک میزائل مکمل طور پر ٹیکٹیکل ہے اور دنیا میں مروجہ میزائلوں کے برخلاف ایرو ڈائنامک کنٹرول سسٹم پر استوار ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں۔
-
پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقیں، ایک طائرانہ نظر! ۔ ویڈیو
Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۶سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور بحری یونٹس نے دو روز قبل 14ویں پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقیں انجام دیں جن کے دوران فرضی دشمن کے خلاف حملے اور دفاع کی مختلف جدید تکنیکوں کو آزمایا گیا۔ مشقوں میں جنگی بحری جہازوں، تیز رفتار جنگی کشتیوں، میزائلوں، ڈرون طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ریڈاروں اور ب،بار جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اسکے علاوہ ان مشقوں میں دنیا میں پہلی بار میزائل لانچر کا استعمال کئے بغیر زمین کے اندر مدفون بیلسٹک میزائلوں کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔
-
میزائلوں کی رینج سے سعودی دشمن دنگ رہ جائے گا: یمن
Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۳یمنی فورسز کے تشہیراتی ادارے کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ ملکی افواج نے بیلسٹک میزائلوں کی ایک نئی نسل تیار کی ہے۔
-
صوبہ مآرب اور البیضاء پر جارح سعودی اتحاد کا حملہ
Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۶جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مآرب اور البیضاء کے رہائشی علاقوں پر کئی بار بمباری کی جبکہ دوسری جانب یمن کے ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
-
شمالی کوریا کے خلاف امریکی پابندیوں میں توسیع
Jun ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۸امریکی صدر نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔
-
جنوبی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا
May ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۵جنوبی کوریا کی فوج نے ایک جدید ترین بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
-
ٹرمپ کے ’’All is well‘‘ کا مطلب! ۔ تصاویر+ویڈیو
Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۱سپاہ پاسداران نے اپنے محبوب کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد انتقامی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے عراق میں امریکی دہشتگردی کے دوسرے سب سے بڑے اڈے عین الاسد پر میزائلوں کی بارش کر ڈالی۔ ایران کے اس حملے کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مگر ایران کا کہنا ہے کہ کم از کم ۸۰ امریکی دہشتگرد ہلاک جبکہ ۲۰۰ کے قریب زخمی ہوئے ہیں جس کے ثبوت و قرائن آہستہ آہستہ منظر عام پر آنے لگے ہیں۔
-
سر پھرے امریکا کے لئے ایرانِ اسلامی کا ٹریلر ۔ ویڈیوز
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۷اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس کے جوانوں نے اپنے محبوب کمانڈر کے انتقامی سلسلے کا آغاز کر دیا۔ابتدا ہی میں سپاہ پاسداران کے جوانوں نے ساری دنیا کو اپنے ہتھیاروں سے مرعوب کرنے والے امریکہ کے ایک بڑے فوجی اڈے عین الاسد پر اپنے بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی اور اس طرح ڈینگے مارنے والے امریکی صدر کی ناک اچھی طرح رگڑ دی گئی۔ہمارے رہنماؤں نے صحیح فرمایا ہے کہ اَلإسلام یَعلُوا وَ لا یُعلَیٰ علیہ؛ یعنی اسلام کو ہمیشہ بالادستی حاصل ہے اور اُس پر کوئی فوقیت اور بالادستی حاصل نہیں کر سکتا۔
-
امریکہ نے کوئی جارحیت کی، تو خطے میں اسکی خیر نہیں: سپاہ پاسداران
Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۳سپاہ پاسداران نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی انتقامی کارروائی پر امریکا کا کوئی بھی جارحانہ اقدام مغربی ایشیا میں اس کے سبھی مفادات کی نابودی پر منتج ہوگا۔
-
ابھی تو انتقام کا آغاز ہوا ہے: سپاہ پاسداران
Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۸اسلامی جمہوریہ ایران جو نہیں کرسکتا وہ نہیں کہتا، یہ کہنا تھا سپاہ پاسداران کے ثار اللہ اہیڈ کواٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر اسماعیل کوثری کا۔