Sep ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • نیٹو کا نیا دعوی

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے بارے میں نیا دعوی کیا ہے۔

کوپن ہیگن میں ترک اسلحہ سے متعلق سالانہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ نے دعوی کیا ہے کہ ایران اپنے بیلیسٹک میزائلوں کے انبار میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

امریکہ کی سرکردگی میں قائم مغربی اور صیہونی بلاک نے گزشتہ سال ایران پر فوجی مقاصد کے لیے ایٹمی پروگرام چلانے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

ایران یہ بات زور دے کر کہتا آیا ہے کہ وہ این پی ٹی پر دستخط کرنے والا ملک ہے اور جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کا رکن ہے لہذا اسے پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی سے کام لینے کا حق حاصل ہے۔علاوہ ازیں آئی اے ای اے کے معائنہ کار اب تک ایران کی ایٹمی تنصیبات کا بارہا معائنہ کرچکے ہیں اور انہیں ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں میں فوجی مقاصد کی جانب انحراف کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ٹیگس