Sep ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حالیہ کامیابیوں کا جشن

یمنی عوام نے سوشل میڈیا پر، سعودی امریکی اتحاد کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حالیہ کامیابیوں کا جشن منایا ہے۔

یمنی صارفین نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کا حالیہ آپریشن ایک بڑی کامیابی ہے اور سعودی حکومت کو اس کی اوقات یاد دلانے کے لیے یہ ایک ضروری کارروائی تھی۔

یمنی تجزیہ نگاروں نے اپنے ٹوئٹ میں حالیہ فوجی آپریشن کو ملک کی مسلح افواج کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دراصل عوام کا مطالبہ پورا کیا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کی بمباری اور گولہ باری میں بے گناہ بچوں اور عام شہریوں کا قتل عام  انسانیت کے خلاف جرم ہے جبکہ یمنی عوام اپنے دفاع کی قومی ذمہ داری پر عمل کر رہے ہیں۔

 مبصرین کا خیال ہے کہ آرامکو پر حملہ در اصل امریکی مفادات پر حملے کے مترادف ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ ہے جو جنگ یمن کی کمان کر رہا اور اس ملک کا محاصرہ کیے ہوئے ہے۔اس سے پہلے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے اتوار کے روز کہا تھا کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ایک بیلیسٹک میزائل اور آٹھ بمبار ڈرون طیاروں  کے ذریعے مشرقی سعودی عرب میں واقع آرامکو آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس