اسکولوں، ہسپتالوں اور تجارتی اداروں میں لگائے گئے کم وبیش 150,000 سیکورٹی کیمرے ہیک کرلئے گئے۔
آئرلینڈ کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ آئرلینڈ اور ایران کے تعاون کا مستقبل روشن ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران وہ واحد ملک ہے کہ جس نے جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے بھاری قیمت چکائی ہے۔
پاکستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تعاون کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
ہندوستان میں جی ایس ٹی اور ای کامرس پالیسی کے خلاف آل انڈیا مرچنٹ کنفیڈریشن کے بھارت ویاپار بند کی بنا پر کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔
این سی او سی نے تجارتی مراکز پر وقت کی پابندی ختم اور شادی کی انڈور تقریبات کی اجازت دیدی۔
پاکستان اور سری لنکا نے دو طرفہ تجارت کے فروغ اور آزاد تجارت کے معاہدے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں 140 سے زیادہ تجارتی اور اہم شخصیات نے شرکت کی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ایران اور یورپی کمپنیوں کے مابین قانونی تجارت کی یورپی یونین حمایت نہ کر سکی۔
نیویارک کے ایک جج نے سابق امریکی صدر اور ان کے بعض ساتھیوں کے فیملی بزنس کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔