اسلامی جمہوریہ ایران کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے اختیارات لامحدود نہیں ہیں اور وہ قانون سے ہٹ کر کچھ کرنے کا حق نہیں رکھتی۔
سحر نیوز رپورٹ
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اگر سیاسی عزم موجود ہو تو دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عزم عملی جامہ پہن سکتا ہے۔
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ایران، جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے بشرطیکہ اس معاہدے کے دیگر فریقین اپنے وعدوں کو پورا کریں اور تمام ناجائز پابندیوں کا جلد از جلد خاتمہ ہو۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اقتصادی اور طبی دہشت گردی سمیت دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے لہذا یہ عمل بھی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔
صیہونی وزیر اعظم کی تقریر جھوٹی اور بے بنیاد باتوں کا پلندہ تھی، یہ بات اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے خودساختہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی میں ہوئی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران نےجوہری معاہدے کو بچانے کیلئے بڑی قربانی دی ہے امریکہ اور یورپی ممالک سے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے اپنے وعدوں پر عمل کریں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے شام میں اتحاد و یکجہتی اور اس ملک کی ارضی سالمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں دہشت گردوں کی حمایت بند اور ان دہشت گردوں کی اچھے اور برے میں تقسیم ختم ہونی چاہئے۔