Apr ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی باہمی مشاورت جاری رکھنے پر تاکید

ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے اختلافات کے حل اور ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو ہٹانے کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک تک پہنچنے کے حوالے سے قریبی مشاورت کے جاری رہنے پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  پارس ٹوڈے کے مطابق ایران کے سیاسی امور کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی اور روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کی ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں روس کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی صدر کی دھمکیوں اور الٹی میٹم کو ٹرمپ کی طرف سے ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی ایک چال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا یہ رویہ صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا روس اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے تہران اور واشنگٹن سمیت تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے دوسرے ممالک کی شرکت کے ساتھ حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے تنازعات کے حل اور پابندیوں کو ہٹانے کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک تک پہنچنے کے مقصد سے قریبی مشاورت کو جاری رکھنے پر تاکید کی۔ یاد رہے تخت روانچی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کی سیاسی مشاورت میں شرکت اور دو طرفہ ملاقاتوں کے لیے ماسکو گئے ہیں۔

ٹیگس