Aug ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں سفیر ایران اور یو این سیکریٹری جنرل کی الوداعی ملاقات

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب مجید تخت روانچی نے اپنے مشن کی مدت کے اختتام پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش سے اپنی آخری ملاقات میں جوہری مذاکرات اور علاقائی مسائل پر گفتگو کی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب مجید تخت روانچی نے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی مدت پوری ہونے پر ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ میں اپنے مشن کی مدت کے اختتام پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش سے دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں این پی ٹی معاہدے، جوہری مذاکرات اور خلیج فارس کے مختلف مسائل اور عالمی مسائل میں اقوام متحدہ کے بنیادی کردار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کی حیثیت سے سعید ایروانی اپنا منصب سنبھالنے اور نیویارک میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے والے ہیں ۔ اس سے قبل وہ عراق میں ایران کے ناظم الامور، ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سیکریٹری، بین الاقوامی سلامتی اور خارجہ تعلقات کونسل اور اعلی قومی سلامتی کونسل سیکریٹریٹ میں اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

ٹیگس