ایران کے وزیر خارجہ نے عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ تہران میں ہونے والی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران و عراق کے تعلقات تمام شعبوں میں نہایت خوشگوار ہیں۔
ایک آن لائن سیمینار میں فارسی اور اردو زبان کے اشتراکات اور رشتوں کا جائزہ لیا گیا۔
ایران اور ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکروں نے علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں میں دونوں ممالک کے موقف کے پیش نظر دو طرفہ تعاون کی سطح کو بڑھانے اور تہران-انقرہ جامع تعاون کی دستاویز کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔
صدر ایران نے کہا ہے کہ وہ پوری طاقت و توانائی کے ساتھ ملک پر عائد ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے درپے رہیں گے۔
متحدہ عرب امارات کا ایک اعلی سطحی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا۔
ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزراء یر خارجہ نے دوطرفہ سیاسی اور قونصلر مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکہ اور اسرائیل، متحدہ عرب امارات کو اپنی جال میں پھنسانے میں کامیاب ہو گئے۔
روس نے ماسکو- واشنگٹن تعلقات کی بہتری کو سفارتی اثاثوں کی بحالی سے مشروط کردیا ہے۔
پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے دورہ یورپ کے سلسلے میں بدھ کے روز جرمنی کے اعلی حکام سے ویانا جوہری مذاکرات کی بحالی اور ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے پر بات چیت کی۔