May ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • اسٹریٹیجک شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور چین نے اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد میں اپنے چینی ہم منصب چن گانگ کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دو طرفہ مشاورت کا میکانزم دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین کے قومی مفاد کے تمام اہم معاملات پر اس کی حمایت جاری رکھے گا جس میں ون چائنا پالیسی، تائیوان، تبت، سنکیانگ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین کا معاملہ شامل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک - چین اقتصادی راہداری ہمارے ممالک کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگس