بدنام زمانہ فرانسیسی جریدے شارلی ایبدو کی رہبر انقلاب اسلامی کی شان میں گستاخی اور توہین کے خلاف ایران کی مختلف شخصیات اور اداروں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اعلیٰ حکام، مقدسات اور مذہبی اور قومی اقدار کی توہین کرنے والے فرانسیسی میگزین کے اشتعال انگیز اقدام کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات فرانسیسی سفیر "نیکلاس رش" کو محکمۂ خارجہ میں طلب کیا گیا۔
اسلامی انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ اتوار کو لندن میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں اور برطانیہ کےاسلامک سینٹر کی عمارت پر حملہ دینی اقدار کی کھلی توہین اور اسلاموفوبیا کی واضح علامت ہے
ہندوستان کے شہر حیدرآباد دکن میں بی جے پی کے ایک رکن صوبائی اسمبلی کے ذریعے شان رسالتماب (ص) میں گستاخانہ بیان دیئے جانے پر شہر میں لوگوں نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد گستاخ رسول کو گرفتار کرلیا گیا۔
رضا اکیڈمی کی شکایت پر پایدھونی پولیس نے نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
ملیشا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں رونما ہونے والے اسلام مخالف واقعات جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
ہندوستان میں توہین رسالت ص کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں تقریباً 10 ہزار افراد نے ہندوستانی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے پیغمبراسلام (ص) کے بارے میں ادا کیے گئے توہین آمیز ریمارکس کے خلاف مظاہرہ کیا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں پیغمبر اسلام کی شرمناک توہین کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سحر نیوز رپورٹ