شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے پر جاپان کو ڈبو دیں گے جب کہ امریکا کو راکھ اور اندھیرے میں بدل دیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے جاپانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسی اور اس کے دھمکی آمیز رویے کے کامیاب اور مؤثر نتائج بر آمد نہیں ہوں گے۔
امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔
جاپان کے سابق وزیراعظم تسوتومو ہاتا کا 82 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
تمام تر عالمی دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو پچھلے تجربات سے بھی زیادہ سنگین قرار دیا جارہا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں اور سیاسی دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
جاپان کے ساحل پر امریکی جنگی بیڑے اور فلپائنی تجارتی جہاز میں ٹکر کے بعد لاپتہ ہونے والے 7 امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
جاپان کے ساحل کے قریب امریکا کے جنگی بحری جہاز کے ایک تجارتی جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے 7 ارکان لاپتہ جبکہ کپتان سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
جاپان میں پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد بادشاہ اپنے تخت و تاج سے محروم ہو گیا۔