صیہونی حکومت کے وزیرجنگ نے غزہ جنگ میں صیہونی فوجیوں کو پہنچنے والے بھاری جانی نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آج تک ہرگز ایسی جنگ نہیں دیکھی اور پچھتر برسوں سے ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کیا۔
تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے سے بحیرہ احمر کا بحران حل نہیں ہو گا۔
غزہ میں ہونے والی تباہی دوسری عالمی جنگ میں جرمنی میں ہونے والی تباہی جیسی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن الہان عمر نے ایک بار پھر صیہونی حکومت پر جنگی جرائم انجام دینے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس نے لاکھوں فلسطینی عوام اور قیدیوں کی جان مزید خطرے میں ڈال دی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مفلوج ہوکر رہ گئی ہے لیکن وہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اور علاقے میں کشیدگی کا اصلی ذمہ دار امریکا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام میں واشنگٹن برابر کا شریک ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
روس نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے۔
اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ حماس، اسرائیل کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے۔