Jun ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • عالمی کونسل آف چرچز نے نیتن یاہو اور دہشتگرد اسرائیلی فوج کے خلاف کھولا مورچہ

غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے بہیمانہ جرائم کے دوران عالمی کونسل آف چرچز نے فوری جنگ بندی اور اس علاقے میں غیر مشروط انسانی امداد بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں واقع چرچز کی عالمی کونسل کے ہیڈ کوارٹر نے گزشتہ روز ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ پٹی میں جنگ اور وہاں کے مصائب و آلام در حقیقت اس خطے میں اسرائیلی فوج کے اندھے اقدامات اور بین الاقوامی انسانی و اخلاقی ضابطوں کے بنیادی اصولوں کی پاسداری نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔

مذکورہ عالمی کونسل نے کہا کہ جنگ بندی غزہ کے مصائب و آلام کے خاتمے کا باعث بنے گی۔ڈبلیو سی سی نے اسی طرح انسانی امداد تک غیر مشروط رسائی اور ضرورت مند لوگوں لئے بقدر کافی امداد بھیجنے اور خطے کے لوگوں کے امن اور وقار کی حامل زندگی کے لیے ایک بامعنی سیاسی عمل کے آغاز پر زور دیا۔

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کو آٹھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور یہ حکومت روز بروز اپنے اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں مزید گھرتی جا رہی ہے۔ اس عرصے کے دوران صیہونی حکومت نے غزہ میں قتل عام، تباہی، جنگی جرائم، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، امدادی تنظیموں پر بمباری اور وہاں قحط مسلط کرنے جیسے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

 

ٹیگس