Apr ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • غزہ میں عالمی امدادی ٹیم پر اسرائیلی حملے پر ردعمل

غزہ میں غیر سرکاری بین الاقوامی امدادی تنظیم " ورلڈ سینٹرل کچن" کی ٹیم پر اسرائیلی حملے پر برطانیہ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں خوراک تقسیم کرنے والی ایک بین الاقوامی امدادی ٹیم پر حملے کے بارے میں اسرائيلی حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیود کیمرون نے ایک بیان جاری کرکے، غزہ میں بین الاقوامی غیر سرکاری امداد ٹیم "ورلڈ سینٹرل کچن" کی ٹیم پر صیہونی حکومت کے حملے پر نا راضگی ظاہر کی ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انسان دوستانہ امداد کی تقسیم کے کام میں مصروف امدادی کارکنوں کی جان کی حفاظت ضروری ہے تاکہ وہ اپنا انسان دوستانہ کام جاری رکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں اسرائيل سے تحقیق کرنے اور وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور صاف و شفاف انداز میں بتائے کہ ٹیم پر حملہ کیسے ہوا۔

ٹیگس