ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے ایران میں یورینیئم میٹل کی تیاری کا کام شروع کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ فردو ایٹمی تنصیبات میں ایک مہینے سے کم وقت میں بیس فیصد افزودہ سترہ کلو یورینیئم تیار کر لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں ایرانی دفتر کے ترجمان نے امریکہ کے نئے وزیر خارجہ کے پہلے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدے میں کئے جانے والے وعدوں اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی بھرپور خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔
ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم تین مہینے سے پہلے نطنز جوہری تنصیبات میں ایک ہزار سے زیادہ آئی آر ٹو ایم سینٹری فیوج مشینیں نصب کردیں گے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے کے دائرے میں ایران کی جانب سے وعدوں پر عمل کو امریکہ اور یورپی فریق ملکوں کی جانب سے وعدوں پر عمل سے مشروط قرار دیا ہے۔
ایران تکنیکی لحاظ سے نئے ایندھن کی تیاری میں چند نمایاں ممالک میں شامل ہو گيا ہے۔
سحر نیوزرپورٹ
ایران نے اعلان کیا ہے کہ 8 ماہ سے کم عرصے میں 120 کلوگرام افزودہ یورینیئم کا ہدف پورا کرلیا جائے گا۔
عالمی و علاقائی امور میں پچاس سے زیادہ امریکی ماہرین اور سفارتکاروں نے امریکہ کے نو منتخب صدر بائیڈن کے نام خط بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کی آئندہ حکومت فورا ایٹمی سمجھوتے میں واپس آئے اور ایران کے خلاف پابندیاں کم کرے
ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران یورینیئم کی بیس فیصد افزودگی روک دے گا۔