-
پاکستان: فیصل آباد کی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 8 افراد جاں بحق
Nov ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۴پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
-
ہندوستان: سعودی عرب میں ہوئے دل خراش حادثے میں جاں بحق عمرہ زائرین میں حیدرآباد کے ایک ہی کنبے کے 18 افراد
Nov ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۷اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ روز ہوئے سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 45 عمرہ زائرین میں ہندوستان کے جنوبی شہر حیدرآباد کے ایک ہی کنبے کے 9 بچوں سمیت 18 افراد شامل ہیں۔
-
سعودی عرب میں ہوئے غم ناک حادثے پر ہندوستانی وزیر اعظم اور حزب اختلاف کانگریس نے کیا رنج و غم کا اظہار
Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۰سعودی عرب میں پیش آئے دردناک سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ہندوستانی عمرہ زائرین کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔ پہلے 42 ہندوستانی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن اب 45 اموات کی تصدیق ہو گئی ہے۔ بس میں سوار 46 عمرہ زائرین میں سے صرف ایک کی جان بچی ہے، جس کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔
-
سعودی عرب میں المناک حادثہ، 42 ہندوستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کی خبر
Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۵سعودی عرب میں المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ مکہ سے مدینہ جارہی بس کی آئل ٹینکر سےٹکر ہو گئی ہے۔ اس افسوسناک حادثے میں 42 ہندوستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے۔
-
امریکہ: ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ حادثہ، 7 افراد ہلاک
Nov ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۱امریکی ریاست کینٹکی کے لوئس ول شہر میں ایک کارگو طیارہ حادثے میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
-
ہندوستان: آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں بس میں خوفناک آتش زدگی، 20 افراد ہلاک
Oct ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۷اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں آج علی الصباح حیدرآباد سے بنگلور جانے والی ایک بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
پاکستان: سوات ایکسپریس وے پر دردناک سڑک حادثہ، 15 خانہ بدوش جاں بحق
Oct ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۳پاکستان میں سوات ایکسپریس وے پر درد ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک ٹرک گہری کھائی میں گرجانے سے 15 خانہ بدوش جاں بحق ہوگئے۔
-
بنگلہ دیش: گارمنٹس فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتش زدگی، کم سے کم 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۸ڈھاکہ میں واقع ایک گارمنٹس فیکٹری اور اس سے متصل کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
-
ہندوستان: راجستھان میں بس میں آگ لگنے سے 20 افراد زندہ جل گئے
Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۰مغربی راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں بس میں آگ لگنے کا ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم سے کم 20 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔
-
مصر میں درد ناک کار حادثہ، قطر کے تین سفارت کار ہلاک
Oct ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۱اطلاعات کے مطابق مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ہونے والے درد ناک حادثے میں تین قطری سفارت کار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔