بحیرۂ خزر کے ساحلی ملکوں کے وزرائے خارجہ کا بارہواں سالانہ اجلاس آج منگل کو ماسکو میں پانچ پڑوسی ملکوں کی شرکت سے شروع ہوا۔
نشرہونے کی تاریخ 04/ 12/ 2023
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ہم جنگ پسندوں کو خبردار کرتے ہیں جو غزہ اور مغربی کنارے میں جنگ کو وسعت دینے کے درپے ہیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، امریکہ فوری طور پر اسرائیلی مجرموں کی حمایت کرنا بند کردے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطین کے تعلق سے یمن کے موقف کو قابل تعریف بتایا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ بین الاقوامی اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کریں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حکام کو سزا نہ دینے کی روش کا خاتمہ کیا جائے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ جنگ غزہ کے دوران امریکا اور یورپی ملکوں نے اٹھائیس بار حزب اللہ سے تحمل کی درخواست کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے سوئیزرلینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کے خلاف حملے بند کئے جانے کے بارے میں عالمی اتفاق رائے پایاجاتا ہے۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچپسی کے امورپر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی راہ حل اور اس کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی قوم اور استقامتی تحریک کرے گی ۔