Dec ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیرخارجہ اور تہران میں یمن کے سفیر کی ملاقات، فلسطین کے بارے میں یمن کے موقف کی قدردانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطین کے تعلق سے یمن کے موقف کو قابل تعریف بتایا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے تہران میں یمن کے سفیر سے ملاقات میں، غزہ کے عوام کی حمایت میں یمن کے مضبوط موقف کو سراہتے ہوئے کہا غزہ اور مغربی کنارے کے عوام کے لیے یمن کی حمایت قابل تعریف ہے۔ تہران میں یمن کے سفیر ابراہیم الدیلمی نے اس ملاقات میں وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای اور سید ابراہیم رئیسی کو سید عبدالملک الحوثی کا پرتپاک سلام پیش کیا۔ یمن کے سفیر نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے عوام کا دفاع ہمارا فرض ہے اور ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمنی عوام پرامن ہیں اور خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین اور سمندر میں غاصب صیہونی حکومت کے مفادات کو نشانہ بنانے کا فیصلہ غزہ کے عوام کے دفاع کے لیے ہمارے پختہ یقین کے مطابق ہے۔

ٹیگس