عراق کے وزیر اعظم نے ملک کی دینی مرجعیت کو دہشتگرد گروہوں منجملہ داعش کی ناکامی میں ایک اہم عنصر قرار دیا۔
شامی فوج نے ایک کارروائی کر کے دو علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد جبکہ بائیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شام کے خلاف امریکا کا ایک نیا قانون سترہ جون سے نافذ ہونے والا ہے لیکن تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شام اس بحران کو بھی بآسانی حل کر لے گا۔
شام کے صوبے الحسکہ کے عوام نے امریکی حمایت یافتہ آلہ کار کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے خلاف مظاہرہ کیا۔
عراقی کمانڈر کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے پاس خود کو فوج کے حوالے کرنے یا موت کے گلے لگانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہيں بچا ہے۔
عراقی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر نے صوبہ کرکوک میں داعش کے متعدد سرغنوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
شام کے صوبے حماہ کے شمال مغرب میں ترکستانی گُٹ سے وابستہ دہشتگردوں نے تھرمل پاور پلانٹ «زیزون» کے کولنگ یونٹ کو تباہ کر دیا۔
سحر نیوزرپورٹ
شام کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلب کے ایک تحقیقاتی مرکز پر غاصب صیہونی حکومت کے ہوائی حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
عراق کی رضا کار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے کل شام صوبہ صلاح الدین کے شہر آمرلی میں دہشتگرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا۔