جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے گذشتہ رات سے جاری ہیں اوراب تک دسیوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حکومت کے حملوں میں اس ادارے کے ایک سو پچاس سے زائد اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اکیس جنوری سن دوہزار چوبیس تک غزہ میں 25105 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
جارح صیہونی فوجیوں نے غزہ کے خلاف اپنے وحشیانہ حملوں کو جاری رکھتے ہوئے اتوار کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے-
صیہونی فوجیوں نے بمبار طیاروں اور توپخانوں سے ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے.
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں کوکی اور میتھئی قبائل کے درمیان فسادات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں ایل پی جی گیس سلینڈروں سے لدے ایک ٹرک میں اچانک آگ لگنے اور سلینڈروں میں دھماکے ہونے کی خبریں ہیں۔
ہندوستان کی ریاست منی پور میں خواتین نے گزشتہ سال سے جاری تشدد کے خلاف مشعل ریلی نکالی ہے۔
مقبوضہ النقب کے سوروکا اسپتال نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے مزید سترہ صیہونی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایسےعالم میں جب صیہونی حکومت غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے مغربی ممالک اسرائیل کی حمایت و مدد جاری رکھے ہوئے ہيں اور انسانی حقوق سے متعلق اپنے تمام دعوؤں کے برخلاف اس جنگ میں اسرائیل کو مسلح کررہے ہيں ۔