Jul ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • دمشق پر صیہونی حکومت کا حملہ، شام کے ایئرڈیفنس نے کئی میزائلوں کو تباہ کردیا

شام کے دارالحکومت پر صیہونی حکومت کے حملے میں ایک شخص کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام پر صیہونی حکومت کا آج صبح کا حملہ مقبوضہ جولان سے کيا گیا جس میں جنوبی دمشق میں واقع فوجی مراکز اور دمشق کے کفرسوسہ علاقے کے ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا۔

شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے صیہونی فوج کے کئی میزائلوں کو تباہ کردیا ۔ صیہونی حکومت گذشتہ برسوں سے شام کے دارالحکومت دمشق اور اس کے اطراف کے علاقوں پر فضائی حملے کرتی رہی ہے تاہم شامی فوج نے بروقت کارروائی کر کے اکثر حملے پسپا کرديئے ہیں ۔

شام پر اسرائیلی فوج کی فضائی جارحیت ایسے عالم میں جاری ہے کہ دمشق نے کئی بار اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام خط ارسال کر کے ان حملوں کی مذمت کی ہے اور اسے روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس