Jul ۱۱, ۲۰۲۴ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • غزہ میں نہیں رک رہے ہیں دہشتگرد اسرائیل کے وحشیانہ حملے، شہداء کی تعداد 38 ہزار 345 پہنچی

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک شہداء کی تعداد 38 ہزار 345 ہو گئي ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کی وزارت صحت نے  ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار 345 ہو گئی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے اسی طرح بتایا ہے کہ اس جارحیت میں زخمیوں کی تعداد 88 ہزار 295 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں کم سے کم 50 فلسطینی شہید اور 54  زخمی ہوئے ہيں۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہيں جن میں سے بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ ختم ہو گئی اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

ٹیگس