نوح میں ہنگامہ آرائی اور کشیدہ صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے 5 اگست تک انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا اعلان ہوا ہے۔
بلوچستان کے درارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ اور فائرنگ سے 7 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے مشرقی رام اللہ میں فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر گینزویل کی پولیس نے بتایا ہے کہ اس شہر کی یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور خیبرپختونخوا حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کنونشن میں مجھے بھی جانا تھا لیکن میں ذاتی مصروفیت کی وجہ سے وہاں نہیں جا سکا۔
تھائی لینڈ میں آتش بازی کے گودام میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ہزاروں حامیوں نے دارالحکومت ڈھاکا میں ریلی نکالی اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفے اور نگران حکومت کے زیر انتظام عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
سوڈان میں ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق 4 روز کے دوران سیلاب سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 57 زخمی اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔