Mar ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہداء کی تعداد 4 ہوگئی

جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہدا کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کے العہد ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو جنوبی لبنان کے حولا علاقے پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں ایک ہی گھر کے تین افراد شہید اور چند دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

حزب اللہ لبنان کی جانب سے صیہونی حکومت کے حملے میں اپنے ایک رکن کی شہادت کی تصدیق کے بعد ان تین افراد کی شہادت واقع ہوئی ہے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ مجاہد کے نام سے مشہور حسن علی حسین جو اس تحریک کے رکن تھے صیہونی حکومت کے حملے میں بیت المقدس کی راہ میں شہید ہوگئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق وہ انیس سو ترسٹھ میں پیدا ہوئے تھے اور جنوبی لبنان میں رہتے تھے۔

پیر کو جنوبی لبنان کے ایک میڈیکل سینٹر پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں تین امدادی کارکن شہید ہوگئے تھے ۔

ٹیگس