پاکستان کی ترجمان وزارتِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ عبوری افغان حکومت کی طرف سے کسی بھی ڈھانچے کی تعمیر قبول نہیں کر سکتے۔
طورخم بارڈر دوبارہ کھولنے کے حوالے پاکستانی اور افغان بارڈر سیکورٹی حکام کے مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں اور یہ بارڈر ابھی تک بدستور بند ہے۔
امریکی توانائی اور انفراسٹرکچر کے مشیر آموس ہوکشتائین، لبنانی حکام سے ملاقات کے لئے بیروت کا دورہ کرنے والے ہیں اور وہ لبنان اور صیہونی غاصب ریاست کی سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
خنجراب پاس گلگت بلتستان سے چین پاکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس سے تجارتی سامان کے پہنچنے کا وقت کم ہوجائے گا۔
راس الناقورہ کے علاقے میں صیہونی فوج کی ایک جنگی کشتی 300 میٹر تک لبنانی حدود میں گھس آئی۔
لبنان میں خوف و ہراس پیدا کرنے کےلئے صیہونی فوجیوں نے العباد کے فوجی اڈے سے لبنان میں ہوائی فائرنگ کی ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر ہوئے خودکش حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کے ژوب میں پاک افغان سرحد کے پاس سی ٹی ڈی کاروائی میں مارے جانے کی خبر ہے۔
صدر پاکستان نے نئے ایرانی سفیر سے سفارتی اسناد وصول کرتے ہوئے ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات اور انکی اہمیت اور مشترکہ اقتصادی تعاون کے فروغ کو ضروری قرار دیا ہے۔
ایران اور پاکستان کی خصوصی سیکورٹی کمیٹی کا دسواں اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر داخلہ سید مجید میر احمدی دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستانی حکام سے بات چیت اور دونوں ملکوں کی خصوصی سیکورٹی کمیٹی کے دسویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔