Feb ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کسان دہلی کی جانب مارچ کرنے پر بضد

پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر کسان دہلی جانے کے لئے بدستور ڈٹے ہوئے ہيں اور آج انہوں نے ٹریکٹرمارچ بھی نکالا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں بھارتیہ کسان یونین کی کال پر دوپہر بارہ بجے سے ٹریکٹر مارچ شروع کیا گيا اس موقع پر بڑی تعداد میں کسان اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ جمع ہوئے کسانوں کی تحریک کا آج پانچواں دن ہے۔

پنجاب کے کسانوں نے منگل کو دہلی کی طرف مارچ شروع کیا تھا لیکن ہریانہ اور پنجاب کے شمبھو بارڈر پر سیکورٹی اہلکاروں اور پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس کے بعد سے مظاہرین دونوں سرحدوں پر کھڑے ہیں، کسان اب بھی اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، متحدہ کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا ہے کہ وزیراعظم لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لیے شمبھو بارڈر پر مشتعل مظاہرین سے 'خفیہ بات چیت' کے لیے وزراء کو بھیج رہے ہیں ۔ متحدہ کسان مورچہ کا کہنا ہے کہ ایم ایس پی کمیٹی جو تشکیل دی گئی تھی، اس کے اراکین کھلے عام ایم ایس پی دینے سے منع کررہے ہيں ۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے تیار ہيں لیکن اپنے مطالبات سے پیچھے نہيں ہٹیں گے۔

ٹیگس