May ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • نیٹو روس سے جنگ کرنے کی تیاری کر رہا ہے: ماریا زاخارووا

روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ روسی سرحدوں کے قریب نیٹو کی چار ماہ کی فوجی مشقیں اس بات کی ترجمان ہیں کہ نیٹو روس سے جنگ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روئٹر کی رپورٹ کے مطابق روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے نیٹو اتحاد کے کسی بھی رکن ملک کے خلاف روسی حملے کی تیاری کے بارے میں ہر طرح کی خبر اور رپورٹ کی تردید کی اور اسے غلط پروپیگنڈہ قرار دیا کہ جس کا مقصد نیٹو کی جنگی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ نیٹو، یوکرین کو ہر طرح کی مدد فراہم کر کے روس کے خلاف جنگ کا بگل بجانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس ترجمان نے کہا کہ روسی سرحدوں کے قریب نیٹو کی فوجی مشقیں ہو رہی ہیں اور سرد جنگ کے بعد یہ اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں ہیں ۔ نیٹو روس کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ نیٹو روس پر جنگ تھوپنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ٹیگس