Jul ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۳
امریکی ریاست اوریگن کے سب سے بڑے شہر پورٹ لینڈ میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ وفاقی حکومت نے مظاہرین کی سرکوبی کے لئے فیڈرل فورس کو تعینات کیا ہے جو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہر ممکن طریقہ اپنا رہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام پر اندرون ملک خاصی برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔