ایران کے جوابی حملے کے کچھ مناظر دیکھيں ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل پرحملے کے حوالے سے دوسرا بیان جاری کیا ہے۔
ایران نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صیہونیوں نے کسی دوسری غلطی کا ارتکاب کیا تو ہمارا جواب اور بھی سخت ہوگا۔
اسرائیل میں خوف کی فضا ہے اور تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔
ایرانی ڈرون حملوں کے پیش نظر فضائی حدود کو صبح سات بجے تک کے لئے بند کر دیا ہے۔
سپاه پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل کے خلاف شروع ہونے والی کارروائی پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر ڈرون حملوں کا آغاز ہو گیا۔
تل ابیب میں امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی مسائل کے پیش نظر اس نے اپنے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی مقبوضہ علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔
تہران میں مرکزی نماز عیدالفطر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران جلدبازی میں کوئی اقدام نہیں کرے گا لیکن دمشق مں اپنے سفارتخانے کے کونسلرسیکشن پر غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ فضائی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔