Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۲۳:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کا اعلان،  ہم ہر خطرے کے مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر صبحاحی فرد نے 1404 ہجری شمسی سال کے آغاز پر اپنے پیغام ميں کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ ہر قسم کے فضائی خطرے کے مقابلے میں ایک ناقابل عبور محکم دیوار کی مانند ڈٹی ہوئی ہے ایران اسلامی کی سرحدوں کے دفاع پر فخر کرتی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بریگیڈیئر علی رضآ صباحی فرد نے جمعرات کو اپنے پیغام نوروز میں، ولی امر مسلمین عالم اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے لئے باعزت طول عمر اور صحت و سلامتی کی آرزو کے ساتھ کہا ہے کہ ہم خدا وند عالم سے اپنے مجاہد سپاہیوں کی عبادت و بندگی کی قبولیت کی دعا کرتے ہیں جو پورے ایران اسلامی میں ایمان سے مملو قلوب  اور بیدار آنکھوں کے ساتھ حدود ولایت اور ملک کی سرحدوں کے دفاع  میں  اگلی صفوں ميں موجود ہیں۔

بریگیڈیئر صباحی فرد نے اپنے پیغام نوروز ميں کہا ہے کہ نئے ہجری شمسی سال اور نوروز علوی کے ساتھ ہی  جبکہ بہارکی دل انگیز خوشبو مشام جاں کو معطر کررہی ہے اور فطرت کی شادبی و نشاط کی واپسی کی نوید دے رہی ہے، بافضیلت شبہائے قدر بھی ہمارے سامنے ہیں جن کے  پاکیزہ لمحات میں  دل آسما ن کی جانب محو پرواز اور دعا و مناجات میں مصروف ہیں اور بارگاہ حضرت دوست (بارہ گاہ خدا وند عالم ) سے رحمت و مغفرت الہی کے طلب کررہے ہیں۔     

 

ٹیگس