ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ استقامتی محور کی حمایت کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی ہے۔
ایران اور اردن کے وزرائے خارجہ نے غزہ اور باہمی تعلقات سمیت مختلف علاقائی اور اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے علاقے میں ایران کے مقام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک علاقے کے اہم مسائل کے بارے میں ایران کے ساتھ مفاہمت اور صلاح و مشورے کے خواہاں ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ایشیا میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے لیکن مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام پر مبنی صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات اس علاقے میں کشیدگی کا باعث بنے ہوئےہیں۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، لیکن ہم ہر جگہ اور ہر ظلم کے خلاف کھڑے رہیں گے اور ہم ظالم کے دشمن رہيں گے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس کے ساحلی ملکوں کے ساتھ روابط بڑھانے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سینیئر رکن خلیل الحیہ نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران کے نئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کر کے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور یورپ مخاصمانہ رویہ ترک کردیں تو تہران واشنگٹن کے ساتھ تناؤ کم اور یورپی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی تعمیر نو کے لیے ضروری اقدامات انجام دینے کے لیے تیار ہے۔
ایران یورپی یونین کے ساتھ باہمی احترام کی فضا میں تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کا دار و مدار یورپی ممالک کی غلط پالیسیوں کے خاتمے پر ہے۔ یہ بات ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہی ہے۔