شام کے صدر اور ان کی اہلیہ نے پیغمبر اکرم (ص) کا جشن میلاد، شہر طرطوس میں شہدا کے بچوں کے اسکول میں منایا۔
شام کے ہیوی ویٹ باکسر نے ایشین گیمز کے باکسنگ کے فائنل مقابلے میں رینگ میں اترنے سے اس لئے انکار کردیا کہ اس مقابلے کا ریفری صیہونی حکومت کا تھا۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بسام صباغ نے کہا ہے کہ مسائل پیدا کرنے والی امریکہ کی پالیسیاں علاقے میں بدامنی و عدم استحکام اور دہشت گردی کے جنم لینے نیز ترقی کے مواقع نابود ہونے کا باعث بن رہی ہیں۔
شام کے صوبے الحسکہ میں تل تمر بجلی گھر پر ترک فوج کے حملے میں اس بجلی گھر کو خاصا نقصان پہنچا اور اس نے کام کرنا بند کر دیا۔
صیہونی حکومت کے ایک کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایک کثیر محاذ جنگ کا خطرہ ہمارے لیے لمحہ بہ لمحہ واضح ہوتا جا رہا ہے۔
عراق کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک کی طرف ہاتھ بڑھا ہوا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی شام کے دورے پر ہیں جہاں پر انہوں نے شامی سیاسی، فوجی اور سیکورٹی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ چند علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
شام کے صدر بشار اسد چین کے صدر شی جن پینگ کی دعوت پر چین پہنچ گئے ہیں۔
سعودی عرب اور شام کے درمیان ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں سفیروں کا تبادلہ ہو سکتا ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ نے ملک میں بحران کے حل کی راہوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کے گھرانوں کے ٹھکانے الہول کیمپ کو ختم کر دینا چاہیے۔