امریکی تھنک ٹینک ڈیفنس آف ڈیموکریسی فاؤنڈیشن نے روس کی قومی سلامتی کے سیکریٹری کے دورہ تہران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان جاری کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شہید رئیسی حکومت کے اقدام کی بدولت ایران شنگھائی تعاون تنظیم کے فیصلوں میں شریک ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے ہم فلسطین میں فوری طور پرغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ہندوستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے سرحدی تنازعات کو جلد سے جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں صدرمحمد مخبر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں پوری دنیا میں پائیدارامن اور ہمہ گیر ترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے: علاقے میں حالیہ کشیدگی اور غزہ کی افسوس ناک صورت حال علاقے میں ناپائیداری پھیلانے والے امریکی اقدامات اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی حمایت کا نتیجہ ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں غزہ کے حالات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس جنگ کے خاتمے اور فلسطینی بحران کو حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی ایران کی پالیسی پر تاکید کرتے ہوئےاسلام آباد کے ساتھ زرعی میدان میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈ آفس کے ڈپٹی سیکریٹری نے اس تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی رکنیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے طب اور صحت سے متعلق اہداف کو آگے بڑھانے میں ایران کے کردار کو موثر قرار دیا ہے۔