رہبرانقلاب اسلامی نے دمشق میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر فرمایا ہے کہ صیہونیوں کو ان کے ان مجرمانہ اقدامات کی سزا ضروری ملے گی اور ان کو پچھتانے پر مجبور کرديں گے۔
غزہ کے اسپتال الشفا کے محاصرے کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں نے کم سے کم تین سو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
غزہ میں فلسطینی حکومت کے اطلاع رسانی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ الشفا اسپتال کے اطراف میں اب تک چار ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت میں کم از کم 14 ہزار فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو پانچ ماہ بیس دن ہوچکے ہیں۔
غزہ پرغاصب صیہونی فوج کے فضائی حملوں اور گولہ باریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے عام شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جاری وحشیانہ جرائم پرعالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کی ہے۔
فلسطینی میڈیا نے مسلسل کئی دنوں سے شفا اسپتال کا محاصرہ جاری رہنے کی خبر دی ہے، صیہونی حکومت کی فوج ، شفا اسپتال کے اندر بھی فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف اپنی پرتشدد کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
غرب اردن میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے الشفا اسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع نہيں ہے کہ جب غاصب صیہونی حکومت نے کسی اسپتال پر حملہ کیا ہے۔