Jun ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • شہید ابراہیم رئیسی بہت بڑے اسکالر اور سیاسی رہنما تھے: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایرانی سفیر سے شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہداء کے لئے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ شہید صدر ابراہیم رئیسی بہت بڑے اسکالر اور سیاسی رہنما تھے۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ صدر رئیسی کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ مسلم امہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، صدر رئیسی سے ان کے حالیہ دورہ پاکستان میں انتہائی مفید ملاقات ہوئی تھی، صدر رئیسی اور وزیر خارجہ کو پاک ایران دوستی اور خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا بھرپور داعی پایا۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ مشکل اور امتحان کی اس گھڑی میں پاکستان کی پارلیمان اور عوام اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسپیکر نے صدر رئیسی اور دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، انہوں نے کہا کہ سفر میں تھا جس کی وجہ سے پہلے حاضر نہیں ہو سکا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ شہید صدر رئیسی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ایران و پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

ٹیگس