Jun ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • ایرانی فوجی مشیر کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا: جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ صیہونیوں کو ایرانی فوجی مشیر سعید آبیار کی شہادت کا بدلہ چکانا ہوگا۔

سحر نیوز/ ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل سلامی نے اپنے پیغام میں ایرانی فوجی مشیر سعید آبیار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے خونخوار حکام کو معلوم ہونا چاہیے کہ انہیں اس قتل کی قیمت ادا کرنا ہوگی، جس کے لئے انہیں ایران کے جواب کا انتظار کرنا چاہیے۔

شہید سعید آبیار کی تشییع نماز جنازہ آج کرج شہر میں ہوئی جس میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

ایرانی فوجی مشیر سعید آبیار شام کے صوبہ حلب میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ایران کے فوجی مشیران شامی حکومت کی سرکاری دعوت پر اس ملک میں موجود ہیں، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس ملک میں امن و استحکام اور سلامتی کے قیام میں شامی فوج کی مدد کر رہے ہیں اور اسرائیلی اور امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں خاص طور سے داعش کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ٹیگس