ہندوستان: جگدیپ دھنکڑ کی غیر حاضری پر حکومت سے سوال
ہندوستان میں سیاسی رہنماؤں نے سابق نائب صدر اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے سابق چیئر مین جگدیپ دھنکڑ کے مںظرعام سے غائب ہوجانے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔
سحرنیوز/ہدوستان: ہندوستان میں کانگریس پارٹی، شیوسینا اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت سے سابق نائب صدر کے منظر عام سے یکسر غائب ہوجانے اور ان کی صحت کے تعلق سے وضاحت طلب کی ہے۔ یاد رہے ہندوستان کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئر مین جگدیپ دھنکڑ کا استعفی سامنے آیا جس میں استعفے کی وجہ صحت کی خرابی بتائی گئی تھی، جس کے بعد سے ہی وہ کہیں دیکھے نہیں گئے اور نہ یہ بتایا گیا ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟ کانگریسی رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ مسٹر دھنکڑ اکیس جولائی کی شام سے نہ دیکھے گئے نہ سنے گئے اور نہ ہی ان کے بارے میں کہیں کچھ پڑھا گیا۔ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھی ممبئی میں ایک تقریب جگدیپ دھنکڑ کی غیر حاضری پر حکومت سے سوال کیا ہے۔ ہندوستان کی حزب اختلاف کا مطالبہ ہے کہ حکومت مسٹر دھنکڑ کی صحت اور موجودگی کے بارے میں باضابطہ اور واضح بیان جاری کرے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔