یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبہ تنظیموں کے وفاق نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں خاتون فلسطینی رپورٹر کی شہادت پر مغربی حلقوں کی خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
فلسطینی وزارت خارجہ، مزاحمتی تنظیموں اور صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر نے الجزیرہ کی فلسطینی رپورٹر شہید شیریں ابو عاقلہ کےجنازے پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
الجزیرہ کی نامہ نگار شیریں ابو عاقلہ کے صیہونی فورسز کے ہاتھوں وحشیانہ قتل کی مذمت میں لندن اور برسلز میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے خاتون نامہ نگار کو شہید کرنے سے متعلق غاصب صیہنی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت حقیقی و صحیح خبروں کے انکشاف اور ان کی نشر و اشاعت سے خوف زدہ رہتی ہے۔
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں الجزیرہ کی رپورٹر کی شہادت کے بعد ایک اور نامہ نگار کے زخمی ہونے کی خبر ملی ہے۔