Nov ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • لبنان کی وزارت خارجہ: صحافیوں کے قتل پر سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کی شکایت

لبنان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف شکایت کی ہے اور اس پر نامہ نگاروں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں لبنان کے مستقل نمائندے نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کی ہے۔ یہ شکایت المیادین ٹی وی چینل کے نامہ نگار فرح عمر، کیمرہ مین ربیع المعماری اور لبنانی شہری حسین عقیل کو جان بوجھ کر قتل کئے جانے پر مبنی اسرائیل کے تازہ مظالم اور جرائم کے بعد کی گئی ہے۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ لبنان کی سرزمین میں اسرائيل کا حملہ بین الاقوامی قوانین، لبنان کی ارضی سالمیت اور اس کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ عام شہریوں پر حملہ ہے۔ لبنان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے مظالم کی مذمت سے متعلق اپنی ذمےداریاں پوری کرے۔ یاد رہے کہ غزہ، غرب اردن اور جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے سینتالیس دن کے حملوں میں ساٹھ سے زائد صحافی شہید ہوئے ہیں۔

ٹیگس