لبنان میں المیادین چینل کی ٹیم پر صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں کی بمباری
المیادین چینل کے مطابق صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے جنوبی لبنان میں اس چینل کی نیوز ٹیم پر بمباری کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ آج منگل کو دوپہر کے وقت ہونے والی اس بمباری میں صحافی فرح عمر اور فوٹوگرافر ربیع المعماری شہید ہوگئے۔ اس سے پہلے بھی صیہونی فوج کے جنوبی لبنان پر فضائی حملے اور گولہ باری میں ایک لبنانی خاتون شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئی تھے۔
کچھ دن قبل صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں صحافیوں کی ایک ٹیم پر بھی حملہ کیا تھا جس میں ایک صحافی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے- صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے آج کفر شوبا اور عیتا الشعب علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جنوبی لبنان کے دو قصبوں یارون اور عیترون کے آس پاس کے علاقوں کو بھی توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک 60 صحافی غاصب فوج کی بربریت میں شہید ہوچکے ہیں۔