Nov ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • المیادین فلسطینیوں کا مدافع ٹی وی چینل ہے: حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے صیہونی جارحیت میں المیادین ٹی وی چینل کے نامہ نگار کی شہادت پر شہید کے اہل خانہ کو تعزیت اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے المیادین ٹی وی چینل کو فلسطینیوں کا مدافع چینل قرار دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی کہ صیہونی جارحیت میں المیادین ٹی وی چینل کے نامہ نگار کی شہادت، استقامت کی راہ میں حق کا پیغام اور عزت و افتخار کے ساتھ تمغہ شجاعت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن المیادین ٹی وی چینل سے خائف ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ استقامت کی آوازکودبانے کے لئے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تشہیراتی شعبے میں سرگرم عمل مجاہدین کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ دشمن بالکل نادان اور نہایت پست ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شہدا کا یہ پاک خون صیہونی دشمن کے جلد زوال کا موجب بنے گا۔

المیادین ٹی وی چینل نے منگل کو اعلان کیا کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اس ٹی وی چینل کی ایک ٹیم پر بمباری کی جس میں نامہ نگار فرح عمر اور کیمرہ مین ربیع المعماری شہید ہو گئے۔

ٹیگس